سڈنی ۔ /29 جولائی(سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں آج کئے گئے سلسلہ وار دھاؤں میں چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں دہشت گرد حملوں کے منصوبوں کوناکام بنانے کے لئے یہ دھاوے کئے گئے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق مسلح پولیس شہر کے داخلی علاقہ میں دھاوؤں کے دوران کم سے کم چار گھروں میں داخل ہوگئی ۔ نیو ساؤتھ ویلس کی مشترکہ انسداد دہشت گردی ٹیم نے سڈنی میں متعدد مقامات پر دھاوے کی ۔ جس کے نتیجہ میں چار افراد گرفتار کئے گئے ہیں ۔ پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’تلاشی مہم اور سرحدی تحقیقات جاری ہیں مناسب وقت پر مزید معلومات دستیاب ہوں گی ‘‘ ۔ سیون نٹورک نے کہا کہ انسداد فساد اسکواڈ کے 40 اہلکار شہر کے ایک داخلی علاقہ میں داخل ہوگئی جہاں ٹیم کو ایک دھماکہ خیز مشتبہ مواد دستیاب ہوا تاہم پولیس نے اس کی توثیق نہیں کی ۔ ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ ایک شخص جس کے سرپر پٹی باندھی ہوئی تھی اور وہ کمبل اوڑھا ہوا تھا جس کو حکام اپنے ساتھ لے جارہے تھے ۔ قومی نشریاتی ادارہ اے بی سی کے مطابق ایک خاتون کہہ رہی تھی کہ اس کے بیٹے اور شوہر کو دھاوؤں کے دوران گرفتار کرلیا گیا ۔ لیکن اس نے دہشت گردی سے کس تعلق کی تردید کی۔ قومی نشریاتی ادارہ اے بی سی کے مطابق ایک خاتون کہہ رہی تھی کہ اس کے بیٹے اور شوہر کو دھاوؤں کے دوران گرفتارکرلیا گیا لیکن اس نے دہشت گردوں سے کسی تعلق کی تردید کی۔ اس خاتون نے جس کو کار کی سمت لے جایا جارہا تھا کہ کہہ رہی تھی کہ ’’ میں آسٹریلیا سے محبت کرتی ہوں ‘‘ وزیر اعظم مالکم ٹرنبیل نے عوام کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔ آسٹریلیا کے حکام کو انتہا پسندوں کے خطرات پر گہری تشویش ہے اور ستمبر 2014 سے تاحال12 انتہا پسندانہ حملے ناکام بنائے جاچکے ہیں جس کے پانچ پانچ حملے ہوئے۔ ان میں جون کے دوران ملبورن میں ہلاکت خیز فائرنگ کا ایک واقعہ بھی شامل ہے۔ جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔