آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو ہندوستان میں میک گرا کی کوچنگ

ملبورن ۔29 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) لیجنڈ فاسٹ بولر گلین میک گرا آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے چند اُبھرتے کھلاڑیوں کو آئندہ ماہ ہندوستان کی ایم آر ایف اکیڈیمی میں ٹریننگ دیں گے ۔ میک گرا جنھوں نے 2012 ء میں ڈینیس للی سے کوچنگ ڈائرکٹر کا عہدہ حاصل کیا ہے وہ جون کے ابتدائی دنوں میں چنائی پہونچیں گے جہاں وہ آسٹریلیائی اُبھرتے کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیں گے ۔ کرکٹ آسٹریلیاء اور ایم آر ایف کے دوران یہ 19 واں سال ہے جو ہندوستان میں اُبھرتے کھلاڑیوں کو ٹریننگ فراہم کی جارہی ہے ۔ جان ڈیویسن اسپنرس کو ٹریننگ دیں گے ۔