آسٹریلیائی پارلیمنٹ کے گلاس انکلوژر میں برقعہ پوش خواتین کے داخلہ کی اجازت

ملبورن، 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کی پارلیمنٹ نے آج برقعہ پوش خواتین کو ایوان کی کارروائی کے مشاہدہ کیلئے گلاس انکلوژرس میں داخل ہوکر نشست سنبھالنے کی اجازت کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان برقعہ پر امتناع کیلئے مباحث میں گرماہٹ آنے کے فوری بعد کیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے کل ریمارک کیا تھا کہ وہ خواتین کیلئے برقعہ کو رکاوٹ سمجھتے ہیں اور خواہش رکھتے ہیں کہ آسٹریلیا میں اسے نہ پہنا جائے۔ محکمہ پارلیمانی امور کے مطابق حکومت کی جانب سے سیکوریٹی پالیسیوں پر نظرثانی کے دوران برقعہ تحدیدات کے بارے میں یہ فیصلہ کیا گیا۔