آسٹریلیائی پارلیمنٹ میں یوم یوگا

ملبورن ۔ 18 جون۔(سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے پارلیمنٹ میں پہلی مرتبہ آج یوگا سیشن کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں بشمول سابق وزیراعظم ٹونی ایوٹ متعدد قانون سازوں نے حصہ لیتے ہوئے مختلف آسن کئے ۔ 21 جون کو منائے جانیوالے چوتھے بین الاقوامی یوم یوگا کے پیش نظر ملبورن میں واقع واسودیوا کریایوگا گروپ کی طرف سے کنبیرا میں پارلیمانی کمیونٹی ہال میں منعقدہ دو گھنٹے طویل تقریب میں 50,000 افراد نے حصہ لیا ۔ ٹونی ایوٹ نے کہاکہ ’’یہ کافی اہم ہے کہ ہم آسٹریلیائی پارلیمنٹ میں آج یوم یوگا کا اہتمام کررہے ہیں ‘‘۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ’’یہ دیکھ کر کافی خوشی ہوتی ہے کہ ہندوستانی پس منظر کے حامل کئی آسٹریلیائی شہری یوگا کی سرپرستی کررہے ہیں۔ یہ
دیکھ کر بھی بڑی خوشی ہوتی ہے کہ عام طورپر کئی ہندوستانی یوگا سے دلچسپی رکھتے ہیں ‘‘ ۔