آسٹریلیائی شہریوں کو بچانے پوری کوشش کا ایبٹ کا ادعا

سڈنی ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم آسٹریلیا ٹونی ایبٹ نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیائی شہریوں کو یقینی طور پر دی جانے والی سزائے موت سے بچانے کیلئے انہوں نے ہر ممکنہ اقدامات کئے جنہیں انڈونیشیا میں سزائے موت دی جانے والی ہے جس کے بارے میں ان کے وکلاء کا بھی یہی ماننا ہیکہ ملزمین کے سزائے موت سے بچنے کے امکانات موہوم ہیں۔ اینڈریوچان اور میورن سوکمارن نام نہاد ’’بالی نائن‘‘ نامی منشیات کی اسمگلنگ کرنے والی ٹولی کے رنگ لیڈرس ہیں، تاہم وہ اپنی قانونی جنگ ہار چکے ہیں جہاں انہوں نے عدالت سے ان کے کیس پر نظرثانی کی درخواست کی تھی کیونکہ سزائے موت پانا کوئی نہیں چاہتا۔ انڈونیشیا میں سزائے موت پر فائرنگ اسکواڈ کے ذریعہ عمل آوری کی جاتی ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہیکہ انہیں 2005ء میں انڈونیشیا سے باہر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کرلیا گیا تھا اور 2006ء میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ ٹونی ایبٹ نے کہا کہ ان کی حکومت نے انڈونیشیا سے ہر قسم کی مذاکرات، خط و کتابت اور ٹیلی فونک بات چیت کرلی یعنی ملزمین کی سزائے موت معاف کردینے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی گئی۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ٹونی ایبٹ نے کہا کہ ہم سزائے موت دیئے جانے کے سخت مخالف ہیں۔