سڈنی ، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی آسٹریلیائی ساحل کو سمندری طوفان کے خطرے کے بعد خالی کرا لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق سائیکلون ’ایٹا‘ گزشتہ تین برس کا سب سے طاقتور سمندری طوفان ہے، جو آج ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔ حکام کے مطابق کیٹیگری فائیو کے اس طوفان کی وجہ سے کیرنز شہر کا شمالی حصہ متاثر ہو گا۔ بتایا گیا ہے کہ سمندری طوفان کی وجہ سے آسٹریلیائی ریاست کوئنس لینڈ کے شمال میں 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ علاقے میں شدید بارش ہو گی نیز تقریباً 400 کلومیٹر کا علاقہ متاثر ہو گا۔