کینبرا۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے ایک رکن سینیٹ کی اس کے ساتھیوں نے آج سرزنش کی کیونکہ وہ گزشتہ ماہ مسجد میں فائرنگ میں ہلاک ہونے والے مسلمانوں کی توہین کرنے کی کوشش کی تھی۔ رکن سینیٹ فریزر ایننگ نے نیوزی لینڈ کی مسجدمیں اندھادھند فائرنگ سے ہونے والوں کو ملک کی ایمیگریشن پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا تھا۔ اسے بعدازاں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ایک کمسن نے اس کو ایک کچے انڈے سے سر پر وار کرتے ہوئے حملے کا نشانہ بھی بنایا تھا۔