آسٹریلیائی جاسوس اداروں کے اختیارات میں اضافہ

سڈنی۔ یکم اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی پارلیمنٹ سے انسداد دہشت گردی کے قانون کی منظوری کے بعد انٹلیجنس اداروں کو اضافی اختیارات دیئے گئے ہیں۔مخالفین کا خیال ہے کہ اس قانون سے پریس کی آزادی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ حکومت کے مطابق تبدیلی کا مقصد قانونی خلا کو پرکرنے کے ساتھ عراق اور شام سے لوٹنے والے جہادیوں سمیت نئے واضح خطرات سے نبرد آزما ہونے کیلئے انٹلیجنس اداروں کو سامان مہیا کرنا ہے۔ اٹارنی جنرل جارج برنڈیز نے ایوان نمائندگان میں ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ ہم اپنی آزادی اور عوام کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں۔ قانونی تبدیلی کے بعد آسٹریلیائی سکیورٹی انٹلیجنس آرگنائزیشن کا نمائندہ یا اسپیشل انٹلیجنس آپریشن کسی کو بھی بنا کسی اجازت کے 10برس کیلئے جیل کرسکتے ہیں۔