ویانا، 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے قریب ایک پناہ گزین مرکز پر کچھ نامعلوم حملہ آوروں نے پٹرول بم سے حملہ کر دیا۔آسٹریا کی اے پی اے خبر رساں ایجنسی نے اس بات کی اطلاع دی۔پولیس کے ایک ترجمان نے اے پی اے کو بتایا کہ کچھ نامعلوم حملہ آوروں نے بیئر کی ایک بوتل میں آتش گیر سیال بھر کر مرکز کی دیوار پر پھینک دیا جس کی وجہ سے دیوار پر جلنے کے نشانات پائے گئے ۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ مقامی پولیس اور انتظامیہ واقعہ کی تحقیقات مشتبہ نسل پرست جرائم کے سلسلے میں کر رہی ہے ۔ واضح رہے کہ آسٹریا میں اتوار کو صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں۔