ویانہ، 7فروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریا کی پارلیمنٹ کی ویب سائٹ ہیک کو کر لیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ آسٹریائی پارلیمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ اتوار کو پارلیمنٹ کی ویب سائٹ تقریبا 20 منٹ تک ہیک رہی۔ تاہم، اس دوران کوئی معلومات چوری نہیں ہوئی ۔بیان کے مطابق یہ ہیکنگ ڈیڈس حملے کی طرح ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ نومبر میں بھی آسٹریا کی وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کی ویب سائٹ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ھیکرو ں نے یورپی سلامتی و تعاون کی تنظیم ( او ایس سی ای) کو بھی حال ہی میں اپنا نشانہ بنایا تھا۔
امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر روس فکر مند
ماسکو، 7فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے سلسلے میں روس نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔آرآئی اے نیوز ایجنسی نے ایران میں روس کے سفیر لیون جگارین کے حوالے سے آج اس بات کی اطلاع دی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی سفیر نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتے ہوئے اس کشیدگی کو کم کرنے کے لئے روس بامعنی کوشش کرے گا۔روسی سفیر نے ان خبروں کی بھی تردید کی جس میں کہا جا رہا ہے کہ ایران نے اس معاملے میں روس سے ثالثی کرنے کی اپیل کی ہے ۔