ویانا25اپریل (سیاست ڈاٹ کام )بین الاقوامی پولیس نے جسے دو آسٹریائی لڑکیوں کی تلاش ہیں کہا کہ ایک مخطوط کے بموجب یہ دونوں لڑکیاں ’’اسلام کیلئے جہاد ‘‘کرنے کیلئے شام جاچکی ہے۔ انٹرپول دونوں نوجوان لڑکیوں کی بین الاقوامی تلاش میں مصروف ہیں جن کی عمریں 15 اور 16 سال ہیں شبہ کیا جاتا ہے کہ وہ شام کی خانہ جنگی میں شامل ہوچکی ہیں۔ چین ادارہ ژنہوا نے پولیس کے حوالے سے کہا کہ دونوں لڑکیاں ایک مخطوط روانہ کر کے اطلاع دے چکی ہے کہ وہ جہاد کر نے شام پہنچ چکی ہے اور انشاء اللہ جنت الفردوس میں ملاقات کریں گی۔دونوں لڑکیوں نے ایک ہی متن کا مضمون تحریر کر کے گھر میں رکھ دیا تھا ۔ عہدیداروں کو یقین ہے کہ انہیں باغیوں کیلئے لڑنے کے مقصد سے دھوکہ دیکر شام کے سفر کی ترغیب دی گئی ہے ۔