نئی دہلی ۔ /31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج وہ پی آئی ایل خارج کردی جس کے ذریعہ سابق سی بی آئی اسپیشل ڈائرکٹر راکیش آستھانہ کو بیورو آف سیول ایویشین سکیورٹی کا ڈائرکٹر جنرل مقرر کرنے کے جواز کو چیالنج کیا گیا تھا ۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی والی بنچ نے بی سی اے ایس میں آستھانہ کے تقرر کو چیلنج کرتے ہوئے ایڈوکیٹ ایم ایل شرما کی داخل کردہ عرضی کو سماعت کیلئے قبول کرنے انکار کیا ۔ /11 جنوری کو دہلی ہائیکورٹ نے آستھانہ کے خلاف ایف آئی آر کالعدم کرنے سے انکار کیا تھا ۔