سورت۔ 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سیشن کی ایک عدالت نے آج خود ساختہ مذہبی رہنما آسا رام کے فرزند نارائن سائی کو 10 سال کی قید عصمت ریزی میں اعانت کے جرم میں سنائی ہے۔ اس کے خلاف اسی ضلع کی ایک متاثرہ خاتون نے 2013ء میں اس کی عصمت ریزی کی شکایت درج کروائی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج پی ایس سادھوی نے عمر قید کی سزا سنائی تھی اور ایک لاکھ روپئے جرمانہ عائد کیا تھا، لیکن سیشن کی عدالت نے جرمانہ کی رقم 5 لاکھ روپئے کرتے ہوئے اسے متاثرہ کو ادا کرنے کا حکم دیا اور عمر قید کو 10 سال کی سزائے قید میں تبدیل کردیا۔