آسا رام کی گورنر راجستھان سے رحم کی درخواست ، عمر قید کو تبدیل کرنے کی اپیل

جودھپور۔ 11ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) خود ساختہ گرو آسا رام باپو جو ایک کمسن لڑکی کے ساتھ عصمت ریزی کے الزام میں سزائے عمر قید بھگت رہے ہیں، راجستھان گورنر سے رحم کی درخواست کی ہے اور استدعا کی ہے کہ ان کی سزا کو تبدیل کیا جائے۔ 25 اپریل کو پانچ سال قبل جودھپور کی ایک عدالت نے آسارام کو ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت ریزی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی تھی، اس فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کیلئے آسارام نے 2جولائی کو ہائیکورٹ سے رجوع ہوئے تھے لیکن یہ کیس سماعت کے انتظار میں ہے۔ گورنر کلیان سنگھ نے ان درخواست کی وصولی کے بعد وزارت داخلہ کو اس کی تفصیلی رپورٹ روانہ کردیا ہے۔ اپنی درخواست میں آسا رام نے بیان دیا کہ ان کی ضعیفی کے باعث اس کڑی سزا کو برداشت کرنے کے وہ متحمل نہیں ہیں۔ وزارت داخلہ نے اس درخواست کو جودھپور سنٹرل جیل انتظامیہ کو بھیجی ہے تاکہ ضلع انتظامیہ اور پولیس سے رائے طلب کی جائے۔