نئی دہلی ۔ یکم اگسٹ ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس ممبر آف پارلیمنٹ مسز سشمتا دیو نے آج لوک سبھا میں بیان دیا ہے کہ آسام این آر سی رپورٹ کی اشاعت کے بعد آسام ۔ میگھالیہ سرحد پر بنگالیوں کو مارا اور پیٹا گیا۔ انھوں نے الزام لگایا کہ وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ اور صدر بی جے پی امیت شاہ تو پارلیمنٹ میں بہت ہی اچھا لکچر دیتے ہیں لیکن لوگوں کو صیانت فراہم میں ناکام نظر آتے ہیں۔ مسز دیو جن کا تعلق پے سلچار آسام سے ہے الزام لگایا کہ حکومت غیرذمہ دار ہے اور این آر سی کی تیاری بغیر کسی مناسب جانچ کے کی گئی لیکن اسپیکر سمترا مہاجن نے مسز دیو پر کوئی بھی توجہہ نہیں دی اور کہا کہ ’’ہر روز تم ایسا نہیں کرسکتی اور جاؤ سیٹ پر بیٹھ جاؤ ‘‘ ۔