گوہاٹی۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسام لوک سبھا حلقہ تیزپور سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ رام پرساد سرما نے یہ الزام لگاکر کہ پارٹی میں قدیم کارکنوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے اور نئے مداخلت کاروں کی تائید کی جارہی ہے ، کہہ کر پارٹی سے استعفیٰ پیش کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ 29 سال سے بی جے پی اور 15 سال سے آر ایس ایس اور بی جے پی کی خدمت کرتے آرہے ہیں اور اب پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔