گوہاٹی۔6 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آسام میں دریائے برہم پترا میں کشتی ڈوبنے کے حادثہ میں دو افراد کی موت اور دو لاپتہ ہیں ۔ آسام کے وزیر ہیمنتا بسواس شرما نے کہا کہ بجائے تین افراد کے جیسا کہ پہلے کیا گیا تھا صرف دو افراد کی نعشیں دستیاب ہوئی ہیں ۔ وزیر ماحولیات کے مطابق صرف دو افراد کے ( جیسا کے پہلے 11افراد بتایا گیا تھا ) لاپتہ ہونے کی خبر ہے ۔ دو افراد کی نعشوں اور دو افراد کے لاپتہ تعداد کے حساب سے جملہ چار افراد کے اس حادثہ میں ہلاکت کا اندیشہ ہے ۔ وزیر نے مہلوک انکیتا بروا کے مکان پر آمد کے بعد اخباری نمائندوں سے مخاطب تھے ۔ جمعرات کو ہوئے اس حادثہ کا شکار کشتی میں جملہ 26 افراد بشمول دو ملاح سوار تھے ۔ کامروب ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر کمل کمار منیشا کے مطابق ریاست کی ان لینڈ واٹر ٹرانسپورٹ عملہ نے تعداد سے زیادہ مسافرین کو کشتی پر سوار کردیا تھا جس کی بناء پر یہ حادثہ پیش آیا ۔