دیپو ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام) : آسام کے ضلع کربی انگ لانگ میں سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ انکاونٹر کے بعد کربی لبریشن پیپلز فورسیس کے مشتبہ ٹھکانہ سے 6 عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ مکند جیوتی مہانتا نے بتایا کہ پولیس اور فوج کے 8 جاٹ رجمنٹ کل رات گاندھی پور کے قریب جلانگسو میں تلاشی مہم شروع کی تھی ۔ ایک نئے عسکریت پسند گروپ نے سیکوریٹی فورس پر فائرنگ شروع کردی ۔ سیکوریٹی اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کر کے ایک خفیہ ٹھکانہ کا پتہ چلایا جہاں سے 6 عسکریت پسند کو پکڑ لیا گیا ۔ عسکریت پسندوں کے تحویل سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بشمول 7موبائیل فون اور 30 سیم کارڈس برآمد ہوئے ہیں ۔