آسام میں پانچ افراد کی ہلاکت نفرت کی مہم کا حصہ : سی پی آئی (ایم)

نئی دہلی ، 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آسام کے مشرق بعید کے ضلع ٹنسوکیا میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے ہاتھوں پانچ افراد کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے سی پی آئی (ایم) نے جمعہ کو الزام عائد کیا کہ یہ واقعہ نفرت اور تشدد کی وسیع تر مہم کا حصہ ہے۔ پارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ریاستی حکومت کی لا اینڈ آرڈر کے تحفظ کو یقینی بنانے میں ناکام ہونے کے علاوہ یہ ہلاکتیں نفرت کی مہم کا حصہ ہیں۔ اسے ضرور روکا جانا چاہئے۔