آسام میں ٹی ایم سی وفد پر پولیس حملے کیخلاف مغربی بنگال میں احتجاج

کولکتہ۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس نے آسام کے سلچر ایرپورٹ پر اپنے قائدین کی مبینہ ہراسانی اور پولیس زدوکوبی کے خلاف آج مغربی بنگال کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا۔ پارٹی ذرائع نے کہا کہ یہ احتجاج کل بھی جاری رہے گی۔ ٹی ایم سی وزرائ، قائدین اور کارکن اپنے متعلقہ اضلاع میں سڑکوں پر نکل آئے اور ریاست بھر میں راستوں کو روک دیا۔ انہوں نے سلچر ایرپورٹ پر جمعرات کو ٹی ایم سی کے 8 رکنی وفد کے ساتھ پولیس زیادتی کی مذمت کی۔ یہ ٹیم شہریوں کے قومی رجسٹریشن (این آر سی) کے مسودہ کی اشاعت کے بعد آسام کے ضلع کچھار میں پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اس ضلع میں داخل ہونے کی کوشش کررہی تھی جنہیں پولیس نے معمولی طاقت کے استعمال کے ساتھ روک دیا۔