آسام میں مسلمانوں کے قتل عام پر پاپولر فرنٹ کی مذمت

نئی دہلی ۔ 5 ۔ مئی (پریس ریلیز) پاپولر فرنٹ کے جنرل سکریٹری جناب او ایم اے سلام نے اپنے جاری کردہ بیان میں آسام کے کوکرا جھار اور بکسا میں بوڈو حملہ آروں کے ہاتھوں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کی ہے ۔ اس حملہ کے ذریعہ بوڈو انتہا پسند یہ پیغام دے رہے ہیں کہ وہ اپنے مذموم منصوبوں کی تکمیل کیلئے تشدد میں کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ آپ نے صوبہ میں مسلسل تشدد کے لئے صوبائی سرکار کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا ۔ حکومت ہندوستان کے سب سے خطرناک علحدگی پسند لڑاکوں کو غیر مسلح کرنے کیلئے کوئی با اثر قدم نہیں اٹھا رہی ہے جن کے پاس خطرناک ہتھیار ہیں اور وہ بغیر کسی رکاوٹ کے سرگرم ہیں۔ اپ نے بوڈو حملہ آروں اور میڈیا کے ایک طبقے کے اس الزام پر تنقید کی کہ ظلم کے شکار تمام لوگ بنگلہ دیشی مسلمان تھے ۔ ا یسا غلط الزام صرف عوام کو گمراہ ہی کرے گا اور قتل کے ہونے والے ان مسلسل واقعات کو حق بجانب بھی ٹھہرائے گا۔ یہ قابل ذکر ہے کہ 1997 اور 2011 ء کے دوران اسام کی فارن ٹریبونل عدالتوں نے ملزم مہاجروں کے 83471 معاملوں کا فیصلہ کیا جن میں سے 77874 معاملوں میں ملزمین کو جائز ہندوستانی شہری قرار دیا گیا جو تقریباً 93 فیصد ہے ۔ صرف 6 فیصد لوگ اپنی شہریت کا کوئی ثبوت نہیں پیش کرسکے کیونکہ ایسے ہی حملہ کر کے بوڈو حملہ آوروں نے ان کے دستاویزات کے ساتھ تمام سامان تباہ کردیا تھا، صرف انہیں لوگوں کو مہاجر بنگلہ دیشی قرار دیا گیا ۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا حکومت ہند اور ریاستی حکومت سے اپیل کرتا ہے کہ وہ بنگلہ دیشی مہاجروں کے مسئلہ کا قانونی بنیادوں پر مستقل حل تلاش کرنے کیلئے فوری قدم اٹھائے اور بی ٹی اے ڈی کے ملک مخالف عناصر کو غ یر مسلح کرے اور ہندوستانی شہریوں کی جان کی حفاظت کیلئے مناسب حفاظتی انتظام کرے۔