گوہاٹی ۔ 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آسام کے چیف منسٹر سربانندا سونو وال نے اپنی مجلس وزراء میں توسیع کرتے ہوئے 7 وزراء کو اس میں شامل کیا۔ 2016ء میں ریاست میں این ڈی اے اقتدار قائم ہونے کے بعد یہ پہلی توسیع تھی۔ اس توسیع پر قبائیلی تنظیموں نے بطور احتجاج کل بند منانے کا اعلان کیا ہے تاکہ بی جے پی رکن اسمبلی رماکانت دیوری کی عدم شمولیت کے خلاف احتجاج کیا جاسکے حالانکہ پارٹی قیادت نے اس کا تیقن دیا تھا۔ چار وزراء کابینی درجہ کے اور تین وزراء وزیر مملکت کے درجہ کے وزارت میں شامل کئے گئے ہیں لیکن تیقن کی تکمیل نہیں کی گئی۔