گوہاٹی ۔ 31 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی منگل کو آسام کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔ اس موقع پر وہ اس ریاست کو ہر سال لاحق سیلاب کے مسئلہ کی مستقل یکسوئی کے امکانات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ ریاستی وزیر فینانس ہیمنت بسواس نے کہا کہ وزیراعظم آسام کو درپیش سیلاب کے مسئلہ کا مستقل حل تلاش کرنا چاہتے ہیں۔ اس مسئلہ پر کل دو مرحلوں میں بات چیت کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے اجلاس میں وزراء، ارکان اسمبلی اور متعلقہ عہدیدار شرکت کریں گے۔ بعدازاں دوسرا اجلاس منعقد ہوگا جس میں وزیراعظم این ڈی اے کے ارکان اسمبلی سے خطاب کریں گے۔