گواہاٹی۔ 25۔ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسام میں منگل کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ آسام میں صبح 09:17 بجے آئے اس زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر 4.7 تھی۔ زلزلے کا مرکز مغربی آسام کے بارپیٹا ضلع میں سطح سے 10 کلومیٹر نیچے 26.4 ڈگری شمالی طول البلد اور 91.1 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا۔ اس زلزلے کے جھٹکے گواہاٹی سمیت ریاست کے بیشتر علاقوں میں محسوس کئے گئے ۔ زلزلے سے جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔