آسام میں جرنلسٹ کو گولی ماردی گئی

اودل گوری( آسام ) /19جون، (سیاست ڈاٹ کا م ) مشتبہ این ڈی ایف بی (ایس) کے عسکریت پسندوں نے ایک آسامی روز نامہ کے صحافی کا اغوا اور اذیت دینے کے بعد گولی ماردی۔ باور کیا جاتا ہے کہ یہ کارروائی تنظیم کے خلاف تحریروں پر کی گئی ہے اور مہلوک کی شناخت’ آسامیہ پرتی دن‘ کے کرسپانڈنٹ پرشانت کمار کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ یہ واقعہ کل شب اسوقت پیش آیا جب وہ اپنی موٹر سیکل پر ایک دوست کو چھوڑ کر واپس آرہے تھے انہیں ایک کار میں اغوا کرلیا گیا اور نامعلوم مقام پر لے جاکر زدوکوب کرنے کے بعد گولی ماردی گئی۔