آسام میں این ڈی ایف بی ( ایس ) کے 11 خطرناک عسکریت پسند گرفتار

گوہاٹی 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) این ڈی ایف بی ( ایس ) کے گیارہ عسکریت پسندوں کو آج گرفتار کرلیا گیا اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ضبط کیا گیا ہے ۔ یہ عسکریت پسند گذشتہ سال 23 ڈسمبر کو 81 افراد کے قتل عام میں ملوث تھے ۔ یہ کارروائی پولیس اور فوج کی جانب سے آسام کے چیرانگ ضلع میں کی گئی ۔ این ڈی ایف بی کے عسکریت پسندوں کو پن باری جنگلاتی علاقہ سے گرفتار کیا گیا جن میں عصری دھماکو مادوں کا ایک ماہر بھی شامل ہے ۔ آئی جی پی ایل آر بشنوئی نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ گرفتار شدہ تخریب کاروں میں دیون گویائی ‘ ہوکوم بورو ‘ اوپیندر ناتھ ‘ رتون بنگالی ‘ نمل بسوماتری ‘ سنجے گوہاری ‘ یو بسوماتری ‘ راجو بورو ‘ کونن بسوماتری ‘ پرکاش نرزری عرف گاہین اور رنجن بسوماتری عرف کپی ہنگلا شامل ہیں۔ فوج اور پولیس کو ان کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی دستیاب ہوئے ہیں جن میں دو پستولس شامل ہیں۔