نئی دہلی ۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک اوسط شدت کا زلزلہ جس کی شدت ریختر پیمانہ پر 3.2 ریکارڈ کی گئی۔ آج آسام کو دہلا گیا۔ قومی مرکز برائے زلزلہ کے بموجب زلزلہ کا مبدا آسام میں شمالی کارچار پہاڑیوں میں تھا۔ زلزلہ 4 بجکر 9 منٹ صبح محسوس کیا گیا جس کا مبدا 10 کیلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
چینائی ایرپورٹ پر
بنگلہ دیشی شخص ہلاک
چینائی ۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کا ایک مشتبہ شہری جس کی عمر 40 سال تھی، شبہ ہیکہ قلب پر حملہ کی وجہ سے ایرپورٹ پر فوت ہوگیا جبکہ وہ اپنے وطن جانے کیلئے براہ کولکتہ گذرنے والی پرواز کا انتظار کررہا تھا۔ پولیس کے بموجب حفیظ الرحمن نے براہ کولکتہ بنگلہ دیش جانے والی پرواز کا ٹکٹ لیا تھا جو آج دوپہر کو روانہ ہونے والی تھی جبکہ اچانک وہ گر پڑا اس وقت وہ ایرپورٹ کے ویٹنگ روم میں تھا۔ ایرپورٹ کے ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کرکے اسے مردہ قرار دیا اور شبہ ظاہر کیا کہ اس کی موت قلب پر حملہ کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔