گوہاٹی ، 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر اقلیتی امور نجمہ ہپت اللہ نے آج کہا کہ مرکز نے آسام کو گزشتہ ہفتے اقلیتوں کی ترقی کیلئے مختلف اسکیمات پر عمل آوری کیلئے 128 کروڑ روپئے جاری کئے۔ نجمہ نے پریس کانفرنس کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے ہم نے یہ رقم جاری کی۔ اگرچہ آسام نے قبل ازیں استفادہ کے اسناد نہیں دیئے، لیکن ہم نے اس معاملے کو آگے بڑھایا کیونکہ اگر اسے 31 مارچ سے قبل استعمال نہ کیا جائے تو یہ ختم ہوجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ رقم ریاست میں اقلیتوں کی ترقی سے متعلق پراجکٹس کیلئے استعمال کی جائیگی۔ نجمہ نے شمال مشرق میں اقلیتوں کے ترقیاتی پراجکٹس پر جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔