آسام میںاین آر سی کا فائنل مسودہ سخت سیکورٹی کے دوران کل جاری کیا جائے گا

گوہاٹی ۔ 29جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ساری ریاست آسام میں این آر سی کا فائنل مسودہ این آر سی سیوا کیندرا کی جانب سے کل جاری کیا جائے گا اور ساری عوام ان میں اپنے اپنے نام کے اندراج کو دیکھ سکتے ہیں جس میں درخواست گزار کا نام ‘ پتہ اور ان کی فوٹو شامل ہوں گی ۔ ریاستی این آر سی کوآرڈینیٹر مسٹر پراتک ہجیلہ نے یہ بات بتائی ۔ این آر سی میں ان تمام ہندوستانی شہریوں کے نام درج ہوں گے جو آسام میں مارچ 25 ‘ 1971ء سے قبل رہائش پذیر ہیں ۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار کے مطابق ساری ریاست میں سخت چوکسی اختیار کی گئی ہے تاکہ امن و قانون کو برقرار کھا جاسکے ۔ ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنران اور ضلع ایس پی کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ انتہائی چوکنا رہیں ۔ وزیر اعلیٰ سربانندا سونوال نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی تھی جس میں عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ ریاست میں نہ صرف امن و سکون کو یقینی بنائیں بلکہ ایسے افراد جن کے نام اس رپورٹ میں شامل نہ ہو ان کو دعوؤں اور اعتراضات کا پورا پورا موقع فراہم کریں اور مدد بہم پہنچائیں ۔