ڈیفو ؍ گوہاٹی ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) آسام میں دو لوگوں کو شدید زدوکوب کرنے کے کیس کے اصل ملزم کوآج کربی انگلانگ ڈسٹرکٹ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ اس عہدیدار نے کہا کہ اس گرفتاری کے ساتھ، دو آدمیوں کو شدید زدوکوب کرنے اور اس واقعہ کے بعد جمعہ کو کربی انگلانگ ڈسٹرکٹ میں منافرت پھیلانے اور افواہیں اڑانے کے سلسلہ میں گرفتار کئے گئے افراد کی تعداد 64 ہوگئی۔ کربی انگلاگ پولیس نے اصل ملزم جوز ٹیمنگ عرف الفا کو بیلور گھاٹ علاقہ سے گرفتار کیا جو اسی ڈوکموکا پولیس اسٹیشن کے تحت آتا ہے جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایس پی گنجلا نے یہ بات بتائی۔
مین پوری میں بس پلٹ جانے سے 17 افراد ہلاک
مین پوری 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیس میں مین پوری کے دناہار علاقے میں آج صبح ایک تیز رفتار بس پلٹ جانے سے 17 افراد ہلاک اور 25دیگر زخمی ہوگئے ۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اجے شنکر رائے نے کہا کہ جے پور سے فرخ آباد جارہی تیز رفتار بس اٹاوہ ۔ مین پوری مارگ پر کیرت پور چوکی کے نزدیک موڑ پر بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔