گوہاٹی۔/25ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) آسام میں آئے سیلاب میں بچاؤ اور احت کاری عملہ کو مزید چار نعشیں ملنے کے بعد ہلاکتوں کی جملہ تعداد 36ہوگئی۔13اضلاع کے 10لاکھ افراد بھی سیلاب سے شدید طور پر متاثر ہوئے ہیں جن میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو بے گھر ہوگئے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ گول پاڑہ ڈسٹرکٹ کے کرشنائی اور کوکور کاٹا علاقوں سے نعشیں دستیاب ہوئی ہیں جبکہ تنوشکیا ڈسٹرکٹ اور گوہاٹی سے بھی ایک ایک نعش دستیاب ہوئی ہے۔ دریں اثناء ریاست کے وزیر اعلیٰ ترون گوگوئی نے بھی ہلاکتوں کی تعداد 35یا 36 تک بتائی ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ اس میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔