آسام دھماکہ کیس، صدر این ڈی ایف بی اور 9افراد کو عمر قید

گوہاٹی ۔ 30جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) چہارشنبہ کو سی بی آئی اسپیشل کورٹ نے 2008ء میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں جس میں 88 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ صدرنیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈولینڈ ( این ڈی ایف بی ) رنجن دائمری اور دوسرے افراد جارج بوڈو ، بی تھرائی ، راجو سرکار ، انچائی روڈو ، اندرا برہما ، لوکوباسو بتری ، کرگیشور باسو متری ، اجئے باسومتری اور راجن بوگویاری کو سی بی آئی اسپیشل جج اپاریش چکراورتی نے سخت سیکورٹی میں ان سزاؤں کا اعلان کیا ۔ تین ملزمین پربھات بوڈو ، جینتی باسومتری اور متھوڑابرہما کو عدالت کی جانب سے عائد کیا گیا جرمانہ کو ادا کرنے کے بعد رہا کردیا جائے گا۔