آسام تشدد کی امریکی مسلم تنظیم کی جانب سے مذمت

واشنگٹن ۔9مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی نژاد مسلمانوں کی ایک امریکی تنظیم نے آسام میں حالیہ تشدد کی مذمت کی ہے جس میں کم از کم 32افراد ہلاک ہوگئے تھے اور مزید نیم فوجی فورسیس فساد زدہ علاقہ میں تعینات کردی گئی تھی ۔ ہندوستانی نژاد امریکی مسلم کونسل کا دعویٰ ہے کہ این ڈی ایف بی ( ایس) عسکریت پسندوں کی جانب سے یہ فساد فرقہ وارانہ اعتبار سے حساس دو اضلاع میں برپا کیا گیاتھا اور اس کا تعلق راست عام انتخابات سے تھا جہاں انتشار پسند اور نفرت انگیز لفاظی نے آسامی مسلمانوں کو ’’غیرقانونی تارکین وطن ‘‘ظاہر کیا ۔ اس طرح فرقہ وارانہ پروگرام کے تحت تشدد برپا کیا گیا ۔ آسامی مسلمانوں کا اجتماعی قتل عام ہوا ۔یہ انتشاری سیاست کے تلخ حل تھے ۔صدر آئی اے ایم سی احسان خان نے کہا کہ یہ قتل عام اس بے رحمانہ کوشش کی نمائندگی کرتا ہے جس کے ذریعہ آسام کی انتخابی آبادی کاتناسب تبدیل کرنے کی تشدد‘ دھمکانے اور اجتماعی طور پر بے گھر کرنے کے ذریعہ کوشش کی