آسام‘ میگھاشلیہ ‘ بنگال اور بھوٹان میں زلزلے کے جھٹکے

گوہاٹی ۔28جون ( سیاست ڈاٹ کام ) اوسط شدت کا زلزلہ کا جھٹکہ جو5.6شدت کا تھا آسام ‘ میگھالیہ ‘ مغربی بنگال اور بھوٹان کو دہلادینے میں کامیاب رہا ۔ تین افراد زخمی ہوگئے اور ایک قدیم مندر میں ببر کا مجسمہ تباہ ہوگیا ۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے کہا کہ زلزلہ سے آسام بشمول دارالحکومت گوہاٹی ‘ میگھالیہ ‘مغربیبنگال اور پروسی ملک بھوٹان 6:35بجے صبح دہل کر رہ گیا ۔ اس کا مبدہ کوکرا جھار میں 26.5 درجہ شمالی عرض بلد اور 19.1 مشرقی تول بلد پر واقع تھا ۔ چیف ایگزیکٹیو پرمودکمار تیواری نے کہا کہ تین افراد زخمی اور زیرعلاج ہیں ۔