آسارام کی پیروی کرنے والے وکیل کا استعفیٰ

جودھپور ۔ 14 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) خود ساختہ گاڈ میان آسارام کی پیروی کرنے والے وکلاء میں سے ایک وکیل نے آج شخصی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے کیس سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔ نوجوان لڑکی سے جرح کرنے کیلئے عدالت نے اس کیس کو ملتوی کیا ہے۔ اس کارروائی کیلئے کوئی دوسری وکیل بھی تیار نہیں ہے۔ وکیل جگمل چودھری جو جودھپور عدالت میں آسارام کی پیروی کر رہے تھے، اپنا وکالت نامہ واپس لے لیا اور عدالت سے کہا کہ وہ اب آسارام کی پیروی نہیں کریں گے ۔

پیرس کیلئے جیٹ ایرویز کی
راست فلائیٹ
ممبئی ۔ 14 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) خانگی جیٹ ایرلائنز نے پیرس کے چارلس ڈیگال ایرپورٹ تک راست پرواز کا افتتاح کیا ہے جس کے ذریعہ مسافرین کو یوروپ کے سفر کیلئے براہ فرانسیسی دارالخلافہ نان۔اسٹاپ پرواز کا نیا تجربہ حاصل ہوگا۔ ایرلائنز کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ ابتداء میںہر چار روز میں ایک بار پیرس کیلئے راست پرواز چلائی جائے گی جبکہ 26 جون سے اسے روزانہ کی بنیادپر چلایا جائے گا۔