نئی دہلی ۔ 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس (ایمس) کے میڈیکل بورڈ نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ خودساختہ سادھو آسارام باپو کی صحت مستحکم ہے۔ آسارام پر عصمت ریزی کا الز ام ہے ۔ میڈیکل بورڈ نے سپریم کورٹ بنچ کے روبرو پیش کردہ رپورٹ میں کہا کہ آسارام نے کئی طبی معائنے کرانے سے انکار کیا ہے۔ بنچ نے اس معاملہ کی آئندہ سماعت 17 اکٹوبر کو مقرر کی ہے۔ عدالت نے 11 اگست کو آسارام کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایمس کو ہدایت دی تھی کہ وہ میڈیکل بورڈ قائم کرتے ہوئے ملزم کی طبی جانچ کرے اور عدالت کو رپورٹ پیش کرے۔