باچی 20 مارچ(سیاست ڈاٹ کام ) بوکوحرم کے انتہا پسندوں نے اُن کے قبضہ سے آزاد کروائے ہوئے نائجریائی قصبہ پر حملہ کر کے کم از کم 11 افراد کو ہلاک کردیا ۔ فوج نے اس قصبہ پر دوبارہ قبضہ کرتے ہوئے بوکوحرم کے جنگجوؤں کو پسپا کردیا ۔ ریسیڈنٹ محمد عمارہ نے کہا کہ کیمرون کے فوجی فوری سرحد پار کر کے قصبہ گامبورو نگالہ پہنچ گئے اور باغیوں کو پسپا کردیا۔