آزاد اور سوز کیخلاف معاملہ پر 18 جولائی کو سماعت

وارانسی۔3 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد اور سابق رکن پارلیمان سیف الدین سوز کے کشمیر پر مبینہ بیانات کے خلاف اترپردیش میں وارانسی کے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں داخل معاملہ پر 18جولائی کو سماعت ہوگی۔عدالت میں معاملہ داخل کرنے والے بھیلوپور کے باشندہ گری راج شنکر جیسوال نے کل بتایا کہ اس معاملہ میں انہوں نے تھانہ میں تحریر دی تھی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔ جیسوال کا کہنا ہے کہ گزشتہ 23جو ن کو انہوں نے یہاں کے ایک اخبار میں شائع ہوا آزاد اور سوز کا کشمیر سے متعلق بیان ہندستانی آئین کیخلاف لگا۔