آزادکیٹالونیاکے قلب میں اتحاد کی تائید میں جلوس

بارسلونا۔29اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اتحاد کے حامی احتجاجی مظاہرین کیٹالونیا کے دارالحکومت بارسلونا میں آج جمع ہوگئے ۔ دو دن قبل علاقائی ارکان پارلیمنٹ نے اسپین سے علحدگی کی تائید میں ووٹ دیا تھا جس کی وجہ سے پورا ملک سیاسی بحران کا شکار ہوگیا تھا جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ احتجاجی جلوس کیلئے جمع ہوگئے ۔ اس علاقہ کے نئے نائب صدر نے موجودہ معزول حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اسے ایک مخالف حکومت بغاوت قرار دیا ۔ ملک کے صدر نے لفظ ’ملک کے خلاف بغاوت‘استعمال کیا ہے جس کا مطلب اُن کے بموجب کیٹالونیا کے خلاف بغاوت ہے ۔ یہ بحران یکم اکٹوبر کو آزادی کیلئے استصواب عامہ کی وجہ سے شروع ہوا ہے جس کا کئی افراد نے بائیکاٹ کیا تھا اور پولیس تشدد کی وجہ سے یہ رائے دہی داغدار ہوگئی تھی ۔ جمعہ کے دن کیٹالونیا کے ارکان پارلیمنٹ نے یہ تحریک منظور کرتے ہوئے اسپین سے ترک تعلق کا فیصلہ کیا تھا ۔ علاقائی پارلیمنٹ میں 135ووٹوں کی اکثریت سے یہ قرارداد منظور کی گئی تھی ۔