حیدرآباد ۔ 9 ۔ ستمبر : ( این ایس ایس ) : سٹی پولیس کمشنر ایم مہیندر ریڈی نے آج اعلان کیا کہ آر یو بی ملک پیٹ کے قریب مستقل بریکڈنگ کی تنصیب کے کام کے سلسلہ میں دسمبر تک یہاں ٹرافک تحدیدات عائد رہیں گے ۔ ضلع نلگنڈہ سے آنے اور ایم جی بی ایس جانے والی تمام اضلاع بسوں کو دلسکھ نگر پر روک دیا ۔ ایم جی بی ایس چادر گھاٹ سے آنے والی اور دلسکھ نگر جانے والی تمام آر ٹی سی بسوں کو نمبولی اڈہ ، گول ناکہ نیا بریج ، موسیٰ رام باغ کی سمت دلسکھ نگر جانے کے لیے موڑ دیا جائے گا ۔ ایم جی بی ایس سے آنے والی بسوں کو ایل بی نگر جانے کے لیے براہ چادر گھاٹ X روڈ ، نمبولی اڈہ عنبر پیٹ ، گول ناکہ بریج موسیٰ رام باغ X روڈ جانا ہوگا ان بسوں کو چادر گھاٹ سے موڑ دیا جائے گا ۔ تمام ٹو وہیلر ، آٹوز ، کاروں ، کو لالہ زار ہوٹل سے ریلوے بریج صحیفہ مسجد ، اعظم پورہ چادر گھاٹ X روڈ کی سمت موڑ دیا جائے گا ۔ تمام آر ٹی سی بسیں جو نلگنڈہ ایکس روڈ جاتے ہیں ان کو ایم جی بی ایس آوٹ گیٹ سے اے پی اے ٹی دبیر پورہ ، چنچل گوڑہ کی سمت موڑ دیا جائے گا ۔ کوٹھی سے آنے والی اور نلگنڈہ X روڈ جانے والی تمام شہر کی اور دیگر بسوں چادر گھاٹ ، ایم جی بی ایس آوٹ گیٹ ، دبیر پورہ چنچل گوڑہ کی سمت موڑ دیا جائے گا ۔ تمام ہیوی وہیکلس ، خانگی بسیں اور تمام کالج بسوں کو براہ چادر گھاٹ X روڈ نمبولی اڈہ ، عنبر پیٹ گول ناکہ بریج ، موسیٰ رام باغ ، ایل بی نگر جانے کیلئے چادر گھاٹ کی سمت پر موڑ دیا جائیگا ۔۔