بنگلور ۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خلائی ریسرچ تنظیم اسرو نے آج ممتاز کارٹونسٹ آر کے لکشمن کو خراج پیش کیا جنہوں نے اپنا کارٹون مریخ میں ’’عام آدمی‘‘ داخل کے عنوان سے آن لائن پوسٹ کیا تھا۔ اسرو نے تاریخی مریخ مشن کی تکمیل کے بعد عام آدمی کو روانہ کیا تھا۔ اسرو نے اپنے فیس بک پیج پر کارٹون کے ساتھ یہ تحریر لکھا ہے کہ کارٹونسٹ آر کے لکشمن کو خراج پیش کیا جاتا ہے جنہوں نے ایک کارٹون بنا کر مریخ میں عام آدمی کے پہنچ جانے کا خاکہ پیش کیا تھا۔
مریخ پر خلائی جہاز کے 11سال
واشنگٹن 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سیارہ مریخ میں تحقیق میں مصروف ناسا کا خلائی جہاز آپرچونیٹی سرخ سیارہ پر آج اپنی گیارہویں سالگرہ منارہا ہے۔ یہ سیارہ مریخ کی سطح کے بارے میں تحقیقات کرنے والے خلائی جہاز کا حیران کن کارنامہ اور ایک سنگ میل ہے۔