آر کے اسٹوڈیوز کی فروخت پر فلمی شخصیتوں کے تاثرات

ممبئی ۔ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کے تاریخی آر کے اسٹوڈیوز کی فروخت پر مختلف فلمی گوشوں سے اظہارافسوس کیا گیا ہے۔ یہ ایک ایسا تاریخی اسٹوڈیو تھا جہاں بالی ووڈ کے تقریباً ہر بڑے ڈائرکٹر پروڈیوسر نے اپنی فلموں کی شوٹنگ کی تھی۔ کئی اداکاروں نے آر کے اسٹوڈیوز کی مشہور ہولی اور گنیش پوجا کا خصوصی طور پر تذکرہ کیا جہاں اپنے وقت کی مشہور ہیروئن ستارہ دیوی کا رقص قابل دید ہوا کرتا تھا اور فلمی صنعت کے تقریباً ہر بڑے ہیرو اور ہیروئن شرکت کو ایک اعزاز سمجھتے تھے۔ انوپم کھیر نے کہا کہ آر کے اسٹوڈیوز کی فروخت سے ایک شاندار دور کا خاتمہ ہوگیا۔