آر ٹی سی ہڑتال کے خاتمے کیلئے دونوں حکومتوں پر زور : بنڈارو دتاتریہ

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بنڈارو دتاتریہ مرکزی مملکتی وزیر محنت نے آج آندھرا پردیش و تلنگانہ چیف منسٹرس کو موضوع بحث بنایا کہ دونوں ریاستوں کو جاری غیر معینہ آر ٹی سی ہڑتال کو ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئے ۔ صحافت سے بات کرتے ہوئے انہوں نے آج کہا کہ عام لوگوں ، دفتر جانے والوں اور ورکرس کو ہڑتال کے پیش نظر ناقابل بیان مشکلات کا سامنا ہے ۔ مسئلہ کے حل کے لیے دونوں ریاستی حکومتوں کی جانب سے کی گئی کارروائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے آر ٹی سی کی غیر معینہ ہڑتال کے خاتمہ کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ۔۔