آر ٹی سی ہڑتال پر ایس سی آر کی ڈیمو اور میمو ٹرینیں ، ایمسیٹ طلبہ کو راحت ممکن

حیدرآباد ۔ 7 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : اے پی ایس آر ٹی سی کی ہڑتال کے مد نظر مسافرین کے ہجوم کو کم کرنے کے سلسلے میں ساوتھ سنٹرل ریلوے 7 مئی سے مختلف مقامات کے لیے ڈیمو اور میمو ٹرینیں چلا رہا ہے ۔ ایس سی آر کے عہدیداروں کے مطابق ڈیمو (DEMU) اسپیشل ٹرینیں کاچی گوڑہ تا نظام آباد چلائی جائیں گی جو صبح 7 بجکر 40 منٹ پر کاچی گوڑہ روانہ ہوں گی اور صبح 11 بجکر 40 منٹ پر نظام آباد اس کی آمد ہوگی ۔ اسی طرح نظام آباد تا کاچی گوڑہ ڈیمو اسپیشل ٹرین دوپہر 12 بجکر 30 منٹ پر نظام آباد روانہ ہوگی اور شام 4 بجکر30 منٹ پر کاچی گوڑہ پر اس کی آمد ہوگی ۔ کاچی گوڑہ تا نظام آباد ڈیمو اسپیشل ٹرین شام 5 بجے کاچی گوڑہ روانہ ہوگی اور سہ پہر 3 بجکر 30 منٹ پر نظام آباد پر اس کی آمد ہوگی اور صبح 7 بجکر 15 منٹ پر کاچی گوڑہ کو اس کی آمد ہوگی ۔ ان ڈیمو اسپیشل ٹرینوں کو تمام اسٹیشنوں پر روکا جائے گا ۔ اسی طرح ریلویز نے سکندرآباد قاضی پیٹ سکندرآباد میمو ٹرینوں کا انتظام کیا ہے ۔ سکندرآباد قاضی پیٹ میمو اسپیشل ٹرین صبح 9 بجکر 15 منٹ پر سکندرآباد روانہ ہوگی اور دوپہر 12 بجکر 30 منٹ پر قاضی پیٹ پر اس کی آمد ہوگی ۔ قاضی پیٹ سکندرآباد میمو اسپیشل ٹرین دوپر ایک بجکر 30 منٹ پر قاضی پیٹ روانہ ہوگی اور شام 7 بجکر 30 منٹ پر سکندرآباد پر اس کی آمد ہوگی ۔ زائد از 2.5 لاکھ طلبہ میڈیکل اور انجینئرنگ کالجس داخلوں کے لیے ایمسیٹ انٹرنس میں شرکت کریں گے اور ان ٹرینوں سے ان کو بڑی راحت ہوگی ۔ ایس سی آر عہدیداروں نے ان تفصیلات سے مطلع کیا ہے ۔۔