تلنگانہ مزدور یونین کا احتجاجی رد عمل
حیدرآباد29 جنوری ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی تلنگانہ مزدور یونین ( ٹی ایم یو) نے اے پی ایس آر ٹی سی کی عاجلانہ تقسیم کے مطالبہ پر 30 جنوری کو اے پی ایس آر ٹی سی انتظامیہ کو ہڑتال کی نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مزدور یونین صدر نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ملازمین کے دیرینہ حل طلباء مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کے ساتھ ساتھ آر ٹی سی میں حاصل کی جانے والی خانگی بسوں کے طریقہ کار کو بالکلیہ طور پر ختم کرنے و دیگر اہم مطالبات ہڑتالی نوٹس میں شامل رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی کی تقسیم کے معاملہ میں ٹال مٹول کی پالیسی اختیار کی جارہی ہے۔