آر ٹی سی میں بائیو ڈیزل کے استعمال کو فروغ دینے کا فیصلہ

ماحولیات کے تحفظ میں مدد ملنے کے علاوہ سالانہ 30 کروڑ روپئے کی بچت ہوگی
حیدرآباد 25 ستمبر ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے اوپن ٹنڈرس کے ذریعہ بائیو ڈیزل حاصل کرنے کیلئے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے ۔ ایک پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں تمام بسوں میں بڑے پیمانے پر بائیو ڈیزل استعمال کیا جائیگا ۔ آر ٹی سی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد جہاں فیول پر آنے والے اخراجات کو کم سے کم کرنا ہے وہیں اس سے ماحولیاتی تحفظ میں بھی مدد ملے گی ۔ فی الحال اے پی ایس آر ٹی سی کی جانب سے سالانہ 50 کروڑ لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس کا 10 فیصد تک بائیو ڈیزل سے تبدیل کرنے کے نتیجہ میں سالانہ 30 کروڑ روپئے کی بچت ممکن ہوسکے گی ۔ اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( تلنگانہ و آندھرا پردیش ) کی جانب سے مالیاتی سال 2013 – 14 میں ہی ہائی اسپیڈل ڈیزل کے حصول میں 2,367 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوںم یں مزید اضافہ کے نتیجہ میں مالیاتی بوجھ میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اے پی ایس آر ٹی سی کی جانب سے 19 ڈپوز میں بائیو ڈیزل تجرباتی اساس پر استعمال کیا گیا تاہم بائیو ڈیزل مینو فیکچررس نے اے پی ایس آر ٹی سی کو معاشی طور پر بہتر قیمتوں پر فراہم کرنے تیار سے انکار کردیا تھا کیونکہ خام اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا تھا اور دیگر اخراجات بھی بڑھ گئے تھے ۔ کارپوریشن نے کہا کہ تاہم بائیو ڈیزل کی قیمتوںم یں اور ہائی اسپیڈ آئیل کی قیمتوں میں جو فرق تھا وہ مزید بڑھ گیا ہے ۔ بائیو ڈیزل مینوفیکچررس اب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت سے فی لیٹر 6 تا 7 روپئے فی لیٹر کم سے فراہم کرنے تیار ہوگئے ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بائیو ڈیزل کے استعمال کے نتیجہ میں جہاں کارپوریشن کو مالیہ بچانے میں مدد مل سکتی ہے وہیں ماحولیاتی تحفظ میں بھی اس سے فائدہ ہوسکتا ہے ۔