حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : سرکاری اے پی ایس آر ٹی سی میں مارچ 2015 تک ایک ہزار سے زائد نئی بسیں شامل کی جائیں گی ۔ آندھرا پردیش کے وزیر ٹرانسپورٹ ایس راگھو راؤ نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے خسارہ سے دوچار آر ٹی سی کو خانگیانے کا امکان مسترد کردیا ۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر راگھوراؤ نے کہا کہ حکومت آر ٹی سی کو مستحکم بنانے کا تہیہ کئے ہوئے ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مارچ 2015 تک 1080 نئی بسیں شامل کی جائیں گی جس کے ساتھ ہی بسوں کی مجموعی تعداد 12000 سے زائد ہوجائے گی ۔۔
انٹر میڈیٹ سال اول ( اردو میڈیم )
کی جدید نصابی کتب کی طباعت
حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( راست ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر / سکریٹری اردو اکیڈیمی نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے انٹر میڈیٹ اردو میڈیم سال اول کی جدید نصابی کتابوں ’’تاریخ ، شہریت ، معاشیات اور کامرس ‘‘ کی طباعت کروائی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کتابیں صدر دفتر اردو اکیڈیمی ، چوتھی منزل ، حج ہاوز نامپلی حیدرآباد یا اردو مسکن خلوت حیدرآباد سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9492211799 ۔ 9618094171 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔