حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن اور تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین یونینوں ( تلنگانہ مزدور یونین اور ایمپلائز یونین ) نے ملازمین کے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی میں ہونے والی تاخیر کے خلاف 24 مارچ کے ’ مجوزہ بس بھون کے محاصرہ ‘ پروگرام کو ملتوی کردیا ہے ۔ اس سلسلہ میں ایمپلائز یونین اور تلنگانہ مزدور یونین کے قائدین نے اس بات کا اعلان کیا اور بتایا کہ محض آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی اور تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے جاری اجلاس کے پیش نظر پولیس کی جانب سے اجازت نہ دینے اور اجازت کے حصول کے لیے دی گئی درخواست کو مسترد کرنے کی وجہ سے اپنے اس مجوزہ بس بھون محاصرہ پروگرام کو ملتوی کرنا پڑا اور بتایا کہ اس ملتوی کئے گئے پروگرام کو دوبارہ 2 اپریل کو آر ٹی سی کے تمام ملازمین کے لیے پے رویژن کے مطالبہ پر ’ بس بھون ‘ کا محاصرہ کرنے کے پروگرام کو قطعیت دی گئی ہے ۔