حیدرآباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن انتظامیہ کی طرف سے ملازمین کو بقایہ جات کی عدم ادائیگی پر ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے اور یونینوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر بقایہ جات فوری ادا نہ کئے گئے تو وہ ہڑتال کی نوٹس دیں گے ۔ آر ٹی سی انتظامیہ کو دوسری میعاد کے بقایہ جات گرانی الاونس رخصت کے پیسے ، ریٹائرڈ ملازمین کے بقایہ جات کل ملا کر تین سو کروڑ روپئے ادا کرنا ہے ۔۔