حیدرآباد /8 مئی ( آئی این این ) آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال آج تیسرے دن میں داخل ہوگئی ۔ انہوں نے اپنی ہڑتال میں شدت پیدا کردی ہے ۔ آر ٹی سی ڈرائیورس اور کنڈکٹرس نے تلنگانہ بھر میں مختلف بس ڈپوز پر احتجاجی دھرنا منعقد کیا ۔ ہنمکنڈہ بس اسٹیشن پر احتجاجی مظاہرہ تشدد میں تبدیل ہوگیا ۔ آر ٹی سی انتظامیہ نے بعض خانگی بسوں کو چلانے کی کوشش کی تھی ۔ اسی دوران ورنگل پولیس نے امتناعی احکام نافذ کی ہیں ۔ دارالحکومت حیدرآباد کے فلک نما بس ڈپو میں آر ٹی سی ملازمین نے چیف منسٹر کا تمثیلی ارتھی جلوس نکالا۔